QR CodeQR Code

احتساب ہونا چاہیئے لیکن چھٹی والے دن فریال تالپور کو جیل بھیجنا مناسب نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

12 Aug 2019 18:48

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے، جن ممالک نے ہمیں سپوٹ کیا، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مشکل وقت میں پرانے ساتھیوں سے پہلے رابطہ کرنا چاہیئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی مظالم کی وجہ سے وہاں جینا دو بھر ہو چکا ہے، کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا راشن بند ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے، جن ممالک نے ہمیں سپوٹ کیا، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مشکل وقت میں پرانے ساتھیوں کے پہلے رابطہ کرنا چاہیئے تھا۔ میں وزیراعظم تھا تو تمام ایشوز پر کھل کر بات کرتا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں، انڈیا کے لوگ بھی مودی سرکار کی مذمت کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیئے، لیکن چھٹی والے دن فریال تالپور کو جیل بھیجنا مناسب نہیں ہے، احتساب میں سے انتقام کی بُو نہیں آنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 810213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810213/احتساب-ہونا-چاہیئے-لیکن-چھٹی-والے-دن-فریال-تالپور-کو-جیل-بھیجنا-مناسب-نہیں-ہے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org