QR CodeQR Code

کمشنر ملتان افتخار سہو کا عید کے پہلے دن شہر بھر کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

12 Aug 2019 19:03

شہر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے نہیں دینگے، ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے حامل ادارے کھالیں جمع کرسکتے ہیں، مثالی صفائی پر سینٹری ورکرز کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان افتخار سہو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز صفائی کی انسپکشن کے لیے شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا، کمشنر نے اس موقع پر گلی، محلوں اور شاہراہوں پر آلائشیں اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات بھی صادر کیے، اس موقع پر اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن تسلی بخش ہے، کسی بھی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے نہیں دیں گے، ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے حامل ادارے کھالیں جمع کرسکتے ہیں، مثالی صفائی پر سینٹری ورکرز کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ کمشنر ملتان نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں، تاکہ ہم مل کر اس شہر کو صاف ستھرا بنا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 810225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810225/کمشنر-ملتان-افتخار-سہو-کا-عید-کے-پہلے-دن-شہر-بھر-دورہ-صفائی-انتظامات-جائزہ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org