0
Monday 12 Aug 2019 19:31

سندھ حکومت، کراچی انتظامیہ اور کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی، شہریوں کی عید پھیکی پڑ گئی

سندھ حکومت، کراچی انتظامیہ اور کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی، شہریوں کی عید پھیکی پڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت، شہری انتظامیہ اور کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی نے شہریوں سے عید کی خوشیاں ہی چھین لیں۔ شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے اور گھروں سے بجلی غائب ہوجانے کے سبب شہریوں کو قربانی میں مشکلات ہوئیں تو وہیں شہری نماز عید بھی نہ ادا کر سکے۔ کراچی میں برسات ختم ہوئے ایک روز گزر گیا لیکن آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، شہر کی مختلف شاہراہوں سے برسات کا پانی نہ نکالا جا سکا، قربانی میں لوگوں کا شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ عید گاہوں میں پانی جمع ہوجانے سے نماز عید کے بیشتر اجتماعات نہ ہو سکے۔ آلائشیں بھی شہر میں جگہ جگہ نظر آئیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں انتظامیہ متحرک نہیں، برسات کا پانی جمع ہونے سے انکی پریشانیاں ختم نہ ہوئیں۔

کے الیکٹرک نے عید کے روز بھی بجلی بندش کا سلسلہ نہ ختم کیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب مرمتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کالاپل، ہزارہ کالونی، گلشن اقبال، کورنگی، ملیر سمیت متعدد علاقوں میں چوبیس گھںٹوں سے زائد بجلی غائب رہی۔ لانڈھی میں بجلی عدم فراہمی کے سبب علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور شہر کی شاہراہوں سے برسات کے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کرے، ساتھ کے الیکٹرک کی بدترین کاکردگی کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 810235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش