0
Monday 12 Aug 2019 20:53
عیدالاضحٰی، مسئلہ کشمیر، پاک بھارت کشیدگی

پاک بھارت فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ نہ ہو سکا

کسی بھی تہوار پہ سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ ہوتا ہے
پاک بھارت فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ نہ ہو سکا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے عیدالاضحی پر دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے درمیان واہگہ بارڈر پر مٹھائی کا روایتی تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب پاکستان اوربھارت کےدرمیان تلخی سرحد پر بھی نظر آ رہی ہے۔ ہمسایہ ملکوں میں کشیدگی کی وجہ سے عید پر دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا روایتی تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ کسی بھی عید اور تہوار کے موقع پر پاکستانی رینجرز اور بارڈر سکیورٹی فورس انڈیا کے مابین مٹھائی کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ تاہم اس بار عیدالاضحٰی کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف نے پاکستانی جوانوں کو مٹھائی دینے میں پہل کی تھی تاہم پاکستان کے رینجرز نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ دونوں ممالک کے مابین 14 اور 15 اگست کو ایک دوسرے کے یوم آزادی پر بھی مٹھائی کا تبادلہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 810241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش