0
Monday 12 Aug 2019 21:11

عمران خان ہٹلر سے بڑھ کر ڈکٹیٹر ہیں، یہ اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں، محمد زبیر

عمران خان ہٹلر سے بڑھ کر ڈکٹیٹر ہیں، یہ اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان ہٹلر اور میسولینی سے بھی بڑھ کر ڈکٹیٹر ہیں، یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ،اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز روز بروز مقبول ہوتی جارہی تھیں جس کی وجہ سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا سودا کیا، مودی انتخابی مہم چلا رہا تھا اور وزیراعظم کہہ رہے تھے کہ میں چاہتا ہوں کہ مودی منتخب ہوجائے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور اب کشمیر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے پیسے ملک سے باہر کیسے گئے تھے؟ ان کو ایف بی آر کا جرمانہ ہوا لیکن وہ کسی نیب، عدالت یا تھانے میں نہیں گئی تھیں، تو پھر مریم نواز نے کیا کیا ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بے گناہ ہیں، شاہد خاقان عباسی بے گناہ ہیں، ملک میں جنگل کا قانون لایا جارہا ہے، یہ کس ملک میں ایسے ہوتا ہے کہ تفتیش سے پہلے ہی اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کے مقدمات ان مقدمات سے سو گنا زیادہ سنگین ہیں اور منی لانڈرنگ بھی ہے لیکن ان کو کوئی نہیں پوچھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 810244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش