QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی فوری رہائی کا مطالبہ

12 Aug 2019 23:44

اپنے مذمتی بیان میں اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی کو فی الفور آزاد کرکے ملت جعفریہ کے جوانوں کی بے چینی کو ختم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں محسن علی اصغری نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کیلئے ملت جعفریہ کے جوان ہمیشہ جذبہ حریت سے سرشار رہے ہیں اور ہر محاذ پر ڈٹ کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی فرد پر کوئی الزام یا شک ہے، تو اس کو عدالت میں پیش کرکے تفشیش کی جائے، کسی شریف النفس انسان کو جبری گمشدگی کرنا قانون کی خلاف ورزی کا سبب ہے، جس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یافث نوید ہاشمی کو فی الفور آزاد کرکے ملت جعفریہ کے جوانوں کی بے چینی کو ختم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 810246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810246/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-ایڈووکیٹ-یافث-نوید-ہاشمی-کی-فوری-رہائی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org