QR CodeQR Code

شیخ ابراہیم زکزاکی علاج کیلئے نائیجیریا سے بھارت روانہ

13 Aug 2019 04:10

نائیجیریا کی جیل میں قید تحریک اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا کے عدالتی فیصلے کے مطابق طبی علاج معالجے کی خاطر اہلیہ اور خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ نائیجیریا سے ہندوستان کے لئے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا کے عدالتی فیصلے کے مطابق اپنے علاج معالجے کی خاطر اہلیہ اور خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ ہندوستان کے لئے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ہی دیر پہلے شیخ زکزاکی نائیجیریا کی بین الاقوامی ایئرپورٹ "ابوجا" سے اپنی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ہمراہ ہندوستان کے لئے چل پڑے ہیں۔ واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی گذشتہ کئی سالوں سے نائیجیریا کی جیل میں بغیر کسی عدالتی سزا کے زخمی اور ناگفتہ بہ جسمانی حالت میں قید تھے، جبکہ گذشتہ ہفتے کے دوران نائیجیریا کی ایک عدالت نے علاج معالجے کے لئے بیرون ملک سفر کو ان کا حق قرار دیتے ہوئے انہیں نائیجیریا سے باہر جانے کی اجازت دیدی تھی۔


خبر کا کوڈ: 810250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810250/شیخ-ابراہیم-زکزاکی-علاج-کیلئے-نائیجیریا-سے-بھارت-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org