0
Tuesday 13 Aug 2019 08:59

وزیراعظم پاکستان کے اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، اسد مجید

وزیراعظم پاکستان کے اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، اسد مجید
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ، امریکا اور دوست ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر مداخلت کریں۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر خودمختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو عالمی برادری متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، بھارتی اقدامات سےخطہ سنگین تنازعہ کے دہانے پر آ گیا ہے۔ اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، دنیا بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اثر و رسوخ استعمال کرے، دباؤ ڈالے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ، امریکا خصوصاً صدر ٹرمپ کو مداخلت کرنا چاہیے، پاکستان امریکی مداخلت کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے بھی بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے، چین نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، چین اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 810261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش