0
Tuesday 13 Aug 2019 09:58

کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام نے چین کی سالمیت اور مفادات کو نقصان پہنچایا، چین

کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام نے چین کی سالمیت اور مفادات کو نقصان پہنچایا، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چین صورتحال کو پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ بھارتی اقدام کو تسلیم نہیں کرتا، پاکستان اور بھارت مسائل کا پرامن حل نکالیں جبکہ امید ہے بھارت خطے کے امن واستحکام کے لیے تعمیری کردارادا کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کو کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے، بھارت باہمی اعتماد کے لیے اقدامات کرے، بھارتی اقدام نے چین کی سالمیت اور مفادات کو نقصان پہنچایا، بھارتی آئین میں تبدیلی، کشمیر کا تشخص تبدیل کرنا علاقائی کشیدگی کی وجہ بنا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تحفظ، امن و سلامتی کے لیے معاہدہ موجود ہے، سرحدی علاقوں میں غیر ضروری مداخلت نہیں چاہتے جبکہ کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 810267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش