0
Tuesday 13 Aug 2019 10:03

عیدالاضحیٰ پر مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ لاک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ

عیدالاضحیٰ پر مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ لاک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ظالمانہ لاک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے اور ظالمانہ لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں کشمیری عید الاضحیٰ پر مذہبی فرائض ادا نہ کر سکے، اسلامی احکامات کے مدنظر پوری دنیا میں مسلمان عید کے موقع پر بڑے اجتماعات میں نماز ادا کرتے ہیں جبکہ لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر بھارتی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وادی کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے، کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی گئی یہاں تک کہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی مکمل بندش کے باعث کشمیری اہم مذیبی تہوار پر اپنے اہلخانہ سے رابطے سے بھی محروم رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی اقدامات نہ صرف بڑے پیمانے پر اجتماعی سزا کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ بھارتی اقدمات تمام انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہیں جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے بھارت کی مذہبی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 810268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے