QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد

13 Aug 2019 10:06

ایس ایس پی ملیر عمرفان بہادر کے مطابق یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ان چاروں کی موت جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عمرفان بہادر کے مطابق یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ان چاروں کی موت جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پشین سے تعلق رکھنے والے ان چاروں بھائیوں کی گھر سے جب لاشیں ملیں، تو ان کے منہ سے جھاگ نکل رہے تھے۔ اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، متوفی رات کو جنریٹر چلا کر سوئے تھے، بظاہر لگتا ہے کہ موت جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے ہوئی۔ مرنے والے بھائیوں کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشین سے محنت مزدوری کیلئے کراچی آئے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کمرے سے ملنے والے کھانے کو فارنزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 810269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810269/کراچی-کے-علاقے-لانڈھی-میں-گھر-سے-4-بھائیوں-کی-لاشیں-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org