QR CodeQR Code

گلگت پولیس کی کارروائی، سبزی لانیوالی گاڑی سے 29 کلوگرام چرس برآمد

13 Aug 2019 10:37

پولیس کے مطابق چرس سوات سے گلگت سبزی لانے والی گاڑی میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس کی کارروائی میں سوات سے گلگت سبزی لانے والی گاڑی سے 29 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ سکوار میں معمول کے مطابق چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر ڈاٹسن نمبر J6865 جس میں سبزیاں لوڈ کر کے سوات سے گلگت آ رہی تھی، جس کو ڈرائیور کامران ولد شہزادہ سکنہ میرہ خیل بابوزئی مینگورہ سوات چلا رہا تھا کی تلاشی لینے پر پک اپ  میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں سے 29 کلو گرام چرس برآمد ہو گئی، پولیس نے ملزم کامران اور ساتھی ملزم انور بادشاہ ولد شاہ پسند سکنہ رحیم آباد محلہ لالہ گان مینگورہ سوات کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور پولیس تھانہ جوٹیال میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت پولیس کی منشیات کے خلاف مہم کے دوران جولائی کے مہینے میں ایک ہفتے میں تقریبآ 36 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 810279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810279/گلگت-پولیس-کی-کارروائی-سبزی-لانیوالی-گاڑی-سے-29-کلوگرام-چرس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org