0
Tuesday 13 Aug 2019 10:51

چین، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 49 ہلاک

چین، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 49 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان 'لیکیما' سے ہونے والی ہلاکتیں 49 ہو گئی ہیں اور اب بھی 21 افراد لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق زی جیانگ صوبے کے متاثرہ شہروں کی گلیوں میں کیچڑ پھیلا ہوا ہے اور زمین بوس درختوں کے ساتھ ساتھ مکانات کی ٹوٹی ہوئی چھتوں کا ملبہ بھی بکھرا ہوا ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق اس طوفان سے چینی معیشت کو 3.7 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقتور سمندری طوفان لیکیما سے تقریباً 600 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ یہ طوفان زی جیانگ کی ساحلی پٹی سے 10 اگست کی صبح 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوا کے دباؤ کے ساتھ ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے ساحل پر کئی فٹ اونچی لہریں پیدا ہوئیں جنہوں نے ساحلی پٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چینی میڈیا پر دکھائی گئی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریسکیو اہلکار کشتیوں پر پھنسے افراد کو نکالتے رہے۔ طوفان کی وجہ سے ہزاروں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔ طوفان کے باعث ساحلی پٹی کے نزدیک قائم شنگھائی ڈزنی لینڈ سمیت ہزاروں سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 810286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے