QR CodeQR Code

وکیل پر مبینہ پولیس تشدد، سکردو میں وکلاء کی پانچویں روز بھی ہڑتال

13 Aug 2019 10:55

وکلاء کا موقف ہے کہ ایس پی سکردو عثمان منیر اور پولیس اہلکاروں نے مقامی وکیل پر شدید تشدد کیا اور قانون کے رکھوالوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا، ایس پی کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پولیس کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشدد کیخلاف وکلاء نے پانچویں روز بھی ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، سینئر وزیر حاجی اکبر تابان اور سینئر وکلاء کے مابین مذاکرات بھی ناکام ہو گئے۔ ہڑتال سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وکلاء کا کہنا تھا کہ ایس پی سکردو عثمان منیر اور پولیس اہلکاروں نے مقامی وکیل پر شدید تشدد کیا اور قانون کے رکھوالوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا۔ جب تک ایس پی کو ضلع بدر نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب وکلاء نے حمید گڑھ چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 810287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810287/وکیل-پر-مبینہ-پولیس-تشدد-سکردو-میں-وکلاء-کی-پانچویں-روز-بھی-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org