QR CodeQR Code

حکومت مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے

کشمیریوں کے حق کے لئے جنگ بھی لڑنی پڑی تو تیار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

13 Aug 2019 15:27

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام حکومت پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کا انہیں جواب دینا ہو گا۔ ہم ہر مسئلے پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر نہیں، انتہا پسند مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور ایسے وقت میں ہمیں یک زبان ہو کر مودی کے خلاف بولنا چاہیے تھا لیکن ایسی صورتحال میں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت مسٗلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے کیونکہ پاکستانی عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے سربراہ نے نماز عید آزاد کشمیر میں ادا کی اور حکومتی نمائندے کی آزاد کشمیر میں آنے سے اتحاد کی فضا قائم ہوئی۔ کشمیری عوام کو پیغام دینا تھا کہ ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے لیے آخری دم تک لڑیں گے جس کے لیے ہمیں نہ صرف کشمیری عوام کے ہر دکھ درد میں شامل ہونا ہو گا بلکہ ہمیں خود کو کشمیریوں کے جذبات سے بھی جوڑنا ہوگا۔ فریال تالپور کی جیل منتقل کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر کشمیریوں کے لیے مظفرآباد پہنچ رہا تھا کہ حکومت نے رات 12 بجے فریال تالپور کو جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جو غیر آئینی ہے۔ حکومت نے پیغام دیا وہ قومی یکجہتی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حکومت پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کا انہیں جواب دینا ہو گا۔ ہم ہر مسئلے پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر نہیں، انتہا پسند مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور ایسے وقت میں ہمیں یک زبان ہو کر مودی کے خلاف بولنا چاہیے تھا لیکن ایسی صورتحال میں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ بلاول بھٹو نے عید کے بعد اسکردو جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت مضبوط ہو جبکہ ہم اخلاقی سطح پر کشمیر جیت سکتے ہیں اور کسی ایک نالائق وزیر اعظم کے باعث کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 810317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810317/کشمیریوں-کے-حق-لئے-جنگ-بھی-لڑنی-پڑی-تیار-ہیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org