0
Tuesday 13 Aug 2019 15:38

مقبوضہ وادی میں جبر کی داستانیں رقم، 9ویں روز بھی کرفیو

اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت
مقبوضہ وادی میں جبر کی داستانیں رقم، 9ویں روز بھی کرفیو
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی جانب سے جبر کی نئی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں اور وادی میں گزشتہ 9 روز سے کرفیو برقرار ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کے خوف سے مسلسل 9 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل طور پر معطل جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بند ہے۔ مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث کشمیری مسلمانوں کی اکثریت عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی سے محروم رہی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت صدارتی حکمنامے کے ذریعے ختم کردی تھی جس کے بعد سے ہی وادی میں کرفیو نافذ ہے۔ تمام تر پابندیوں کے باوجود جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور قابض بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 810319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش