0
Tuesday 13 Aug 2019 16:42
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

وزیراعظم یوم آزادی مظفرآباد میں منائیں گے

وزیراعظم یوم آزادی مظفرآباد میں منائیں گے
اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پرائم منسٹر ہاؤس کے مطابق وزیراعظم 14 اگست کا دن مظفر آباد میں گزاریں گے، وزیراعظم 14 اگست کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچیں گے، جب کہ وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم اسمبلی سیکرٹریٹ آزاد جموں کشمیر آئیں گے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، وزیراعظم اسپیکر چیمبر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر میں جائیں گے، جہاں وزیراعظم کی آمد پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اپوزیشن لیڈر اور اسپیکر اسمبلی بھی اجلاس میں خطاب کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم خطاب کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پہ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 810320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش