QR CodeQR Code

بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے واپس جانا ہو گا، میناکشی گنگولی

13 Aug 2019 18:35

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز 80ء کی دہائی سے لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں، بین الاقوامی قوانین کسی ریاست کو بنیادی انسانی حقوق کی معطلی کی اجازت نہیں دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے واپس جانا ہو گا۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے نقل و حمل اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی لگائی ہے، مقبوضہ وادی میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے۔ میناکشی گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز 80ء کی دہائی سے لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں، بین الاقوامی قوانین کسی ریاست کو بنیادی انسانی حقوق کی معطلی کی اجازت نہیں دیتے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ ایک اور نسل جنگ کی نذر ہو جائے، بھارت کو پیچھے ہٹنا ہو گا۔ بھارتی فورسز کو فوری طور پر سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کو مذہبی تہوار منانے نہیں دیا اور عیدالاضحی پر وادی کی بڑی مساجد بند رکھی گئیں۔
 


خبر کا کوڈ: 810327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810327/بھارت-کو-مقبوضہ-کشمیر-سے-واپس-جانا-ہو-گا-میناکشی-گنگولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org