0
Tuesday 13 Aug 2019 18:36

کراچی والے ہوجائیں تیار، ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی

کراچی والے ہوجائیں تیار، ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان کی جانب سے مون سون بارشوں کا نیا سسٹم سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے باعث بارش کے 2 اسپیل ہوں گے، جس کے نتیجے میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کا نیا سسٹم زیریں سندھ کو زیادہ متاثر کرے گا۔ اس سسٹم کے باعث کراچی میں 15 اگست کی رات سے ہلکی بارش کا امکان ہے اور 16 اگست تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 810328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب