QR CodeQR Code

پاکستان کشمیریوں کی آزادی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے، نیاز نقوی

13 Aug 2019 18:57

عید کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ افسوس کہ 72 سال اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سلامتی کونسل بھارتی مظالم کو بند نہیں کروا سکی۔ کشمیریوں کو کرفیو کے باعث نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔ جبکہ فلسطینیوں کو بیت المقدس میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش میں اسرائیلی فورسز نے نہتے نمازیوں پر تشدد کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ المنتظر لاہور میں وفاق المدارس الشیعہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے نماز عید الاضحی کی امامت کروائی اور اس موقع پر خطبہ عید میں انہوں نے فلسفہ قربانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی یاد میں جانور کی قربانی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ اور یہ پیغام بھی ہے کہ ہم دین خدا کی سربلندی کیلئے اپنی خواہشات کی اور ذاتی مفادات کو بھی قربان کریں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا گوشت اور خون نہیں، بلکہ قربانی کرنیوالے کی نیت اللہ کو پسند ہے۔ ہمیں گوشت ذخیرہ کرنے کی بجائے، غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کرنا چاہیے۔

علامہ نیاز نقوی نے کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ کشمیری ہمارا حصہ ہیں۔ روہنگیا، یمن، شام، یمن بحرین ، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی مشکلات کا مسلم ممالک کو ادراک کرکے ان کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ افسوس کہ 72 سال اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سلامتی کونسل بھارتی مظالم کو بند نہیں کروا سکی۔ کشمیریوں کو کرفیو کے باعث نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔ جبکہ فلسطینیوں کو بیت المقدس میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش میں اسرائیلی فورسز نے نہتے نمازیوں پر تشدد کیا۔


خبر کا کوڈ: 810331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810331/پاکستان-کشمیریوں-کی-ا-زادی-کیلئے-تمام-وسائل-بروئے-کار-لائے-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org