0
Tuesday 13 Aug 2019 19:35

بلوچستان کی تمام جماعتوں کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کےطور پرمنانے کا فیصلہ

بلوچستان کی تمام جماعتوں کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کےطور پرمنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے 14 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ میں آل پارٹیز کا جلسہ عام کا بھی ہوگا۔ آل پارٹیز کے نمائندوں، انجمن تاجران نے وزیراعلٰی بلوچستان سیکریٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجتی کے طور پر منائیں گے، کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور واضح پیغام دیں گے کہ پاکستانی پرچم تلے سب ایک ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 14 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلٰی بلوچستان، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر قائدین جلسہ میں شرکت کریں گے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائیگا، بھارتی میڈیا مودی سرکار کے مظالم دکھانے کی سکت نہیں رکھتا مگر اس کے باوجود کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ رکن بلوچستان اسمبلی قادر نائل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی بیانیہ پر یکجا ہیں، ہزارہ قبیلے کے افراد بڑی تعداد میں آل پارٹیز جلسہ میں شرکت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 810336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش