0
Tuesday 13 Aug 2019 20:04

کراچی کے نوے فیصد علاقوں سے بارش کا پانی نکل گیا ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی کے نوے فیصد علاقوں سے بارش کا پانی نکل گیا ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے نوے فیصد علاقوں سے بارش کا پانی نکل گیا ہے، صوبائی وزراء اور بلدیاتی اداروں نے مل کر کام کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے نشیبی علاقوں میں پانی موجود ہے لیکن نوے فیصد علاقوں سے پانی نکل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے اور دیگر اداروں نے بھی کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں بعد کراچی میں اتنی بارش ہوئی جس کے باعث ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، صوبائی وزراء اور بلدیاتی اداروں نے مل کر کام کیا، جس کی وجہ سے پانی کا انخلاء ممکن ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 810337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش