QR CodeQR Code

کے الیکٹرک حالیہ بارشوں میں معصوم شہریوں کی قاتل بن گئی ہے، علامہ باقر زیدی

13 Aug 2019 20:23

میڈیا سیل سےجاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کراچی سے اربوں روپے کمانے کے باوجود کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر درست نہ کرسکی، سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیں، کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم کرکے اسے واپس حکومتی تحویل میں لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ کی غفلت نے بارانِ رحمت کو زحمت بنادیا، سندھ حکومت کی 11 سالوں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، شہر قائد میں پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی حکومت نے بارش سے قبل انتظامات کے صرف زبانی دعوے کئے، کے الیکٹرک کی نااہلی اور غفلت نے اہلِ کراچی کی جانیں لے لیں، معصوم شہریوں کی قتل کی ذمہ دار کے الیکٹرک انتظامیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے میڈیا سیل سےجاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے معصوم شہریوں کے قتل پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے، کراچی سے اربوں روپے کمانے کے باوجود کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر درست نہ کرسکی، سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیں، کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم کرکے اسے واپس حکومتی تحویل میں لیا جائے، کے الیکٹرک حالیہ بارشوں میں معصوم شہریوں کی قاتل بن گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 810339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810339/کے-الیکٹرک-حالیہ-بارشوں-میں-معصوم-شہریوں-کی-قاتل-بن-گئی-ہے-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org