QR CodeQR Code

بنوں میں میوزک بند نہ کرنے پر فائرنگ سے 4 افراد قتل، 6 زخمی

13 Aug 2019 22:09

نصیب نامی شخص نے اپنے پڑوسی کو بلند آواز میں میوزک چلانے پر منع کیا، لیکن پڑوسی کیجانب سے بات نہ ماننے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی، نصیب نے پڑوسی کے گھر گھس کر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں گھر میں موجود باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد زخمی اور ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بلند آواز میں میوزک لگانے پر 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے اویس کالونی کوٹلہ عبداللہ خان میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ میراخیل کی حدود میں پیش آیا جہاں نصیب نامی شخص نے اپنے پڑوسی کو بلند آواز میں میوزک چلانے پر منع کیا، لیکن پڑوسی کی جانب سے بات نہ ماننے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور نصیب نامی شخص نے پڑوسی کے گھر گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد زخمی اور ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم ملزم فرار ہوچکا تھا، پولیس نے ریسکیو کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 810344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810344/بنوں-میں-میوزک-بند-نہ-کرنے-پر-فائرنگ-سے-4-افراد-قتل-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org