0
Tuesday 13 Aug 2019 22:14

سوات کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت 11 افراد زخمی

سوات کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت 11 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سوات کے تفریحی مقام مدین کے ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ مدین کے مقامی ہوٹل میں پیش آیا، واقعے کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مدین ہسپتال منتقل کیا۔ سول ڈیفنس سوات کے مطابق دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 810345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب