0
Tuesday 13 Aug 2019 22:20

پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر

پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ یکجتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، بھارتی مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو وہاں تک نہ لے کر جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں دنیا کو پیغام دیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کل ون پوائنٹ ایجنڈا اپناتے ہوئے اُس یکجہتی کا مظاہرہ کریں جیسے ایوان سے متفقہ قرار داد منظور کرتے وقت کیا تھا، کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اور مشکل وقت میں آواز بنے گی، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے میں نے دنیا بھر کے اسپیکرز کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے، مودی سرکار اُس موڑ تک نہ جائے جہاں تمام آپشن ختم ہو جائیں۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کیلئے اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ ہے، 9 روز سے مسلسل کرفیو کے باعث اشیاء خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 810346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش