QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر

13 Aug 2019 22:30

جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سماجی تنظیموں، نظریہ پاکستان فورم اور دیگر شعبوں کیجانب سے ہمہ نوعیت کے پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں، جسکے دوران سیمینارز، میٹنگز، کانفرنسز، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری و مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی عیدالاضحٰی کے تیسرے روز یوم آزادی (14 اگست) قومی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، جبکہ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد تمام بڑی بڑی مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی، اخوت و بھائی چارے اور وطن عزیز کی خدمت کی توفیق کی دعاؤں سے ہوگا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سماجی تنظیموں، نظریہ پاکستان فورم اور دیگر شعبوں کی جانب سے ہمہ نوعیت کے پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں، جس کے دوران سیمینارز، میٹنگز، کانفرنسز، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری و مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوں گے، جبکہ یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی اداروں میں بھی جشن آزادی کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ عید کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے سلسلہ میں بھی ملک بھر کے بازاروں، مارکیٹوں اور شاہراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور قومی پرچموں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے، جبکہ رات کو سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 810347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810347/خیبر-پختونخوا-میں-یوم-آزادی-کی-تیاریاں-عروج-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org