QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں اساتذہ کیلئے میٹرک کی شرط پر مشیر تعلیم کی وضاحت

13 Aug 2019 22:43

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اگر کسی جگہ ہمیں بی اے پاس نہ ملے تو ایف اے پاس کو ترجیح دی جائیگی اور ایف اے پاس کو جونیئر پی ایس ٹی ٹیچر کے طور پر بھرتی کیا جائیگا، اگر ایف اے پاس بھی نہ ملے تو جونیئر پی ایس ٹی ٹیچر پھر میڑک پاس لیا جائیگا، جسکا گریڈ BPS-07 ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے وضاحت کی ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرائمری اساتذہ کی بھرتی کیلئے تعلیم کی شرط میڑک نہیں رکھی، بلکہ شرط بی اے ہی ہے، لیکن قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر کسی جگہ ہمیں بی اے پاس نہ ملے تو ایف اے پاس کو ترجیح دی جائے گی اور ایف اے پاس کو جونیئر پی ایس ٹی ٹیچر کے طور پر بھرتی کیا جائے گا، اگر ایف اے پاس بھی نہ ملے تو جونیئر پی ایس ٹی ٹیچر پھر میڑک پاس لیا جائے گا، جس کا گریڈ BPS-07 ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا کیونکہ ہم قبائلی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی دے رہے ہیں اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی بھی پوری کر رہے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ قبائلی اضلاع میں گریجویٹس کی بڑی تعداد موجود ہے اور ایف اے یا میڑک پاس ٹیچر کی نوبت نہیں آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 810348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810348/قبائلی-اضلاع-میں-اساتذہ-کیلئے-میٹرک-کی-شرط-پر-مشیر-تعلیم-وضاحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org