0
Wednesday 14 Aug 2019 08:12

یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے

یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی عوام آج 14 اگست 2019ء کو اپنا 73 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اپنے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشیمر کے طور پر منا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کردیا تھا۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا۔ بعد ازاں کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، اس تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج تھے۔ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنے والا اعزازی گارڈز کا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے۔ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد فیضان نے مزار قائد پر پریڈ کمانڈر کے فرائض انجام دیے۔ علاوہ ازیں لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے جہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور محمد یوسف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دونوں مقامات پر مہمانوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 810363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب