QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع

14 Aug 2019 08:19

قابض انتظامیہ نے سڑکیں بلاک کر رکھی ہیں جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما گھروں یا جیلوں میں بدستور قید ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دسویں روز بھی کمیونی کیشن مکمل بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دسویں روز بھی کرفیو کی پابندی برقرار رہی، قابض انتظامیہ نے سڑکیں بلاک کر رکھی ہیں جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما گھروں یا جیلوں میں بدستور قید ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دسویں روز بھی کمیونی کیشن مکمل بند ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ سری نگر اور مقبوضہ وادی کے مختلف حصوں میں جگہ جگہ بھارتی فوج کی نفری تعینات ہے، سڑکیں خاردار باڑیں اور رکاوٹیں لگا کر بند کر رکھی ہیں، عید کے موقع پر بھی سڑکیں سنسان رہیں۔ قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو عید کی نماز کی ادائیگی بھی نہیں کرنے دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عید کے موقع پر دکانیں بند ہیں، دکانوں کے شٹر اور دیواروں پر ’’گو انڈیا گو بیک‘‘ اور ’’وی وانٹ فریڈم‘‘ کے نعرے درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 810364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810364/مقبوضہ-کشمیر-کا-بیرونی-دنیا-سے-رابطہ-بدستور-منقطع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org