0
Wednesday 14 Aug 2019 09:23

یوم آزادی، پاک بحریہ نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا

یوم آزادی، پاک بحریہ نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر پاک بحریہ نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کے 72ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک بحریہ نے ملی نغمہ "ہم ایک ہیں" جاری کر دیا۔ جس نے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پر ریکارڈ ویوز دیکھے گئے۔ ملی نغمے میں وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی قوم کے بلند حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اللہ پر توکل اور کامِل ایمان کا اظہار بھی نغمے میں شامل ہے۔ پاک بحریہ کے جاری کردہ ملی نغمے میں وطن کی خاطر آپس میں اتحاد، یکجہتی اور رنگ اور نسل سے بے نیاز ہو کر اکٹھے رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ قوم کی طرف سے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی نغمہ کا حصہ ہے۔ وطن کی سرحدوں کے دفاع کے عہد کا اعادہ بھی نغمہ میں شامل ہے۔ اس سے قبل پاک فضائیہ کی جانب سے بھی "آزاد" کے نام سے نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 810374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب