QR CodeQR Code

دنیا دیکھ رہی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر مملکت

14 Aug 2019 10:16

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے، آج کے دن اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت عطا فرمائی، ہمارے قائدین کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاوَں میں سانس لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے، آج کے دن اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت عطا فرمائی، ہمارے قائدین کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاوَں میں سانس لے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے کہ قومی پرچم آزاد فضاوَں میں تاقیامت لہراتا رہے، اس سال آج کا دن یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے، دنیا دیکھ رہی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کی ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 810382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810382/دنیا-دیکھ-رہی-ہے-پوری-پاکستانی-قوم-کشمیریوں-کے-ساتھ-کھڑی-صدر-مملکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org