0
Wednesday 14 Aug 2019 10:38

بھارت کا اپنے علاقے میں پاک فوج کی جعلی چوکی بنانےکا انکشاف

بھارت کا اپنے علاقے میں پاک فوج کی جعلی چوکی بنانےکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اپنی حدود میں پاکستانی جھنڈے لگا کر پاک فوج کی جعلی چوکی بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی شناخت ختم کرنے پر جہاں دنیا بھر میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں خود بھارت کے اندر بھی نئی تحریکوں نے جنم لے لیا ہے۔ اس کشیدہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے جعلی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا ہے تاکہ ایک ڈرامہ کرکے کم از کم بھارتیوں کی حمایت حاصل کرسکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے زیرِ قبضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ فرضی چوکی تیار کرلی ہے اور ایل او سی کی اپنی ہی حدود میں جعلی کارروائی کر کے اسے سرحد پار سے پاک فوج کی جانب سے آپریشن کا نام دیا جائے گا تاہم بھارتی فوج کی اپنے علاقے میں پاک فوج سے جعلی جھڑپ کی منصوبہ بندی بےنقاب ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 810388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے