0
Wednesday 14 Aug 2019 10:59

کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، کرسٹیا فری لینڈ

کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، کرسٹیا فری لینڈ
اسلام ٹائمز۔ کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ با معنی مذاکرات کیے جائیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے، کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال، وادی کی قیادت سمیت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تمام فریقین ایل او سی اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 810398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب