0
Wednesday 14 Aug 2019 11:12

اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ناورے میں مسجد پر حملے کی ناکام کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے ناروے میں حملہ آور کو دبوچا اور قیمتی جانیں بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد رفیق نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور ایک اور کرائسٹ چرچ واقعہ ہونے سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم محمد رفیق کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ جس وقت حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوا اس وقت لوگ عید کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے، ایک پاکستانی کی نے ہمت سے حملہ آور کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے انتہائی قابل مذمت اور قابل تشویش ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 810406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش