0
Wednesday 14 Aug 2019 11:32

گوگل نے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا

گوگل نے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبول سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔ ڈوڈل پر اس بار پشاور کا تاریخی مقام خیبر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا پرچم لہراتا ہوا دکھایا ہے جب کہ نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔ سبز رنگ کے ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو پاکستان کی تاریخ بیان کرنے والے لنکس فراہم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ملی نغمے اور آج کے دن سے متعلق دیگر خبروں کے لنکس بھی موجود ہیں۔ اس خصوصی ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب نمایاں ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 810412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب