QR CodeQR Code

گوگل نے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا

14 Aug 2019 11:32

ڈوڈل پر اس بار پشاور کا تاریخی مقام خیبر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا پرچم لہراتا ہوا دکھایا ہے جب کہ نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبول سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔ ڈوڈل پر اس بار پشاور کا تاریخی مقام خیبر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا پرچم لہراتا ہوا دکھایا ہے جب کہ نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔ سبز رنگ کے ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو پاکستان کی تاریخ بیان کرنے والے لنکس فراہم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ملی نغمے اور آج کے دن سے متعلق دیگر خبروں کے لنکس بھی موجود ہیں۔ اس خصوصی ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب نمایاں ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 810412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810412/گوگل-نے-یوم-آزادی-کی-مناسبت-سے-اپنا-ڈوڈل-بھی-پاکستان-کے-رنگوں-میں-رنگ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org