QR CodeQR Code

دارالعلوم جعفریہ کربلا خوشاب کو کھالیں جمع کرنے سے روکنے پر تشویش ہے، مولانا تقی نقوی

15 Aug 2019 12:23

جامع مسجد حسینیہ جوہرآباد کے خطیب نے نمازِ عید کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم ترین درسگاہ کے مذہبی و ملی کردار کو مشکوک قرار دینے پر ملت تشیع میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع خوشاب کی شیعہ کمیونٹی نے ضلعی امن کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان جامع مسجد حسینیہ جوہرآباد کے خطیب مولانا سید محمد تقی نقوی نے نمازِ عید کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع خوشاب کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم جعفریہ کربلا خوشاب کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روکنا اور اس اہم ترین درسگاہ کے مذہبی و ملی کردار کو مشکوک قرار دینے پر ملت تشیع میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے، اس ادارے کا کسی بھی حوالے سے کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اس ناروا اقدام کے خلاف ضلعی سطح پر ملت تشیع کا کنونشن بلایا جائے گا جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 810414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810414/دارالعلوم-جعفریہ-کربلا-خوشاب-کو-کھالیں-جمع-کرنے-سے-روکنے-پر-تشویش-ہے-مولانا-تقی-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org