QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودہا آمد، شہدائے پولیس کی یادگار پر سلامی

14 Aug 2019 12:42

ریجنل پولیس افسر سرگودہا نے خطبہ استقبالیہ دیا اور وزیراعلیٰ کا سرگودہا پولیس کے ساتھ عید منانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سرگودہا پولیس کے شہداء کی فیملیز بھی موجود تھیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تحائف تقسیم کیے۔


اسلام ٹائمز۔ عید قربان کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودہا پولیس لائنز میں پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور شہدائے پولیس کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پولیس کے جوانوں سے ہاتھ ملایا اور عید ملے۔ اس موقع پر آر پی او سرگودہا، کمشنر سرگودہا، ڈپٹی کمشنر سرگودہا، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودہا، ایس ایس پی آر آئی بی، ایس ایس پی پولیس ٹریننگ اسکول سرگودہا، ایس پی پٹرولنگ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ وزیراعلیٰ جوانوں میں گھل مل گئے اور عید کا کھانا جوانوں کے ساتھ کھایا۔ ریجنل پولیس افسر سرگودہا نے خطبہ استقبالیہ دیا اور وزیراعلیٰ کا سرگودہا پولیس کے ساتھ عید منانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سرگودہا پولیس کے شہداء کی فیملیز بھی موجود تھیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تحائف تقسیم کیے اور کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور انکی فیملیز ہمارے لیے انتہائی قابل احترم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 810423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810423/وزیراعلی-پنجاب-سردار-عثمان-بزدار-کی-سرگودہا-آمد-شہدائے-پولیس-یادگار-پر-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org