0
Wednesday 14 Aug 2019 14:34

پاراچنار، جشن آزادی کے حوالے سے ریلی اور دیگر رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد

پاراچنار، جشن آزادی کے حوالے سے ریلی اور دیگر رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ 14 اگست یعنی یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج نظر بندی چوک پاراچنار سے آزادی ریلی نکالی گئی، جس میں مقامی سول اور فوجی افسران، انتظامیہ، مسلح فورسز، سکول اور کالج کے طلباء نیز قبائلی عمائدین و مشران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء جلوس کی شکل میں گورنر کاٹیج پہنچے۔ جہاں ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد صاحب نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر فوجی اور سول افسران نیز عمائدین نے مجمع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم اور کمانڈنگ آفیسر کرنل جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قبائل کا جذبہ حُب الوطنی بے مثال ہے۔

ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں اور دیگر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے لئے وہ ہردم تیار ہیں۔ اس کے علاوہ آرمی پبلک سکول پاراچنار میں منعقدہ تقریب آزادی میں خاکے، ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامات پیش کئے گئے۔ جشن آزادی کے اس موقع پر پاراچنار میں کار ریلی بھی نکالی گئی۔ پاراچنار کے علاوہ صدہ، علی زئی اور ڈوگر میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 810425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش