QR CodeQR Code

ایک کلومیٹر طویل سبز ہلالی پرچم تیار، آج لنڈی کوتل بازار سے مارچ ہوگا

14 Aug 2019 12:30

آج صبح 10 ہزار رضاکار اسے تھام کر لنڈی کوتل بازار سے طورخم بارڈر تک 12 کلومیٹر طویل مارچ کریں گے۔ شاکر آفریدی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہوگا جس کا مقصد قبائل کی طرف سے حب الوطنی کا اظہار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی پر ایک کلومیٹر لمبا اور 35 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے سماجی کارکن شاکر آفریدی نے جھنڈا لاہور میں ایک ماہ میں تیار کرایا، یہ ایک لاکھ  24 ہزار مربع فٹ اور 23 من وزنی ہے۔ آج صبح 10 ہزار رضاکار اسے تھام کر لنڈی کوتل بازار سے طورخم بارڈر تک 12 کلومیٹر طویل مارچ کریں گے۔ شاکر آفریدی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہوگا جس کا مقصد قبائل کی طرف سے حب الوطنی کا اظہار ہے۔


خبر کا کوڈ: 810426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810426/ایک-کلومیٹر-طویل-سبز-ہلالی-پرچم-تیار-ا-ج-لنڈی-کوتل-بازار-سے-مارچ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org