QR CodeQR Code

کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھنے والے مودی کے ہاتھ توڑ دینگے، شہباز شریف

14 Aug 2019 12:56

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کوجاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبور کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کو جاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبور کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے.

انکا کہنا تھا کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانے کے لیے ٹرمپ کی نہیں بلکہ اللہ کی مدد چاہیے، ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان، اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں اور دوسروں کی طرف نہ دیکھیں، باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں دلخراش واقعات ہو رہے ہیں، ہمارے کشمیری بھائی شہید ہو رہے ہیں، مودی نے 370 اور 35 اے ختم کرکے برا خواب دیکھا ہے، مودی کو پیغام دیتا ہوں اور عوام کو کہتا ہوں قربانیوں کا وقت آگیا ہے، مودی نے شہ رگ پر ہاتھ رکھا ہے، مودی کا جب تک شہ رگ سے ہاتھ چھڑوا نہ لیں یا توڑ نہ دیں ہم دم نہیں لیں گے، ہمیں کشمیریوں کوبتانا ہوگا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ظلم کی کبھی جیت نہیں ہوتی۔


خبر کا کوڈ: 810430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810430/کشمیر-پر-قبضے-کا-خواب-دیکھنے-والے-مودی-کے-ہاتھ-توڑ-دینگے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org