0
Wednesday 14 Aug 2019 21:30

ایم ڈبلیو ایم کل یکجتی کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی، ناصر شیرازی

ایم ڈبلیو ایم کل یکجتی کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کرکے عالمی قوانین کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو پاکستان کے عوام یوم سیاہ منا کر بھارت کو مضبوط پیغام دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے یوم یکجتہی کشمیر ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ ق، پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔ ناصر شیرازی نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کل جوق در  جوق ریلی میں شریک ہوں اور اپنے پارٹی پرچموں کی بجائے صرف پاکستان کا پرچم لیکر شریک ہوں تاکہ ہم بھارت کو یہ پیغام دے سکیں کہ پوری پاکستان قوم کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 810448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب