QR CodeQR Code

عراقی صوبوں دیالہ اور الانبار میں ہیلی بورن آپریشن

عراق میں 10 داعشی ہلاک جبکہ کمانڈر سمیت متعدد گرفتار

14 Aug 2019 14:08

عراق کے مشرق و مغرب میں دو الگ مقامات پر ایک ہی وقت میں ہونیوالے ہیلی بورن آپریشن میں داعش کے 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ کمانڈر سمیت 6 داعشی دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کے اتوار کے روز ایک ہی وقت میں عراق کے شمالی صوبے دیالہ اور مغربی صوبے الانبار میں ہیلی بورن آپریشن کے دوران کم از کم 10 داعشی دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے علاقے "حمرین" میں 2 جبکہ صوبہ الانبار میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں عراق سکیورٹی فورسز نے عراقی صوبے الانبار کے علاقے "الکرمہ" اور "الدولاب" سے 5 دہشگرد اور ان کے 1 کمانڈر کو بھی گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2014ء میں عراق میں داعش کے رونما ہونے کے بعد جلد ہی عراق کا زیادہ تر علاقہ داعش کے زیر کنٹرول آگیا تھا، لیکن 3 سال کے دوران 2017ء تک عوامی فورسز کے ہمراہ عراقی فوج کے کلین سویپ آپریشنز میں داعش کو عراق سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا جبکہ اب بھی عراق کے گوش و کنار بالخصوص عراقی صوبے الانبار سے داعشی عناصر کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، البتہ وقتاً فوقتاً میڈیا پر امریکی افواج کے ذریعے داعشی عناصر کی فوجی تربیت کے بارے میں نشر ہونے والی خبریں عراق کو داعش کی طرف سے لاحق خطرے کا پتہ دیتی رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عراقی حکام عراق میں موجود امریکی و یورپی افواج کے ملک سے انخلاء پر زور دیتے نظر آتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 810454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810454/عراق-میں-10-داعشی-ہلاک-جبکہ-کمانڈر-سمیت-متعدد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org