QR CodeQR Code

انصار اللہ یمن کا سعودی عرب کو انتباہ

یمن پر جارحیت نہ رکی تو سعودی عرب کے مزید حساس مراکز کو نشانہ بنائیں گے، انصاراللہ

14 Aug 2019 14:58

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے جارح سعودی عرب کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے یمن کے بیگناہ عوام پر مزید حملے جاری رکھے تو انصاراللہ یمن، سعودی عرب کے مزید حساس مراکز کو بھی اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سیاسی ونگ کے سربراہ "محمد البختیتی" نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی عرب یمن کی فوج اور عوامی دفاعی کمیٹیوں کے حملوں کی تاب نہیں لا سکتا، کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے بیگناہ عوام پر اپنے حملے جاری رکھے تو انصاراللہ یمن، سعودی عرب کے مزید حساس مراکز کو بھی اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنائے گی۔ محمد البختیتی نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمنی بیگناہ عوام پر اپنے حملوں کو جاری رکھا تو یمنی فورسز اپنے فضائی حملوں میں توسیع کرتے ہوئے سعودی عرب کے مزید حساس مراکز کو بھی نشانہ بنائیں گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی فورسز اپنے وطن پر جارحیت کے مرتکب ہونے والے ملک سعودی عرب پر نہ صرف حملوں میں توسیع لائیں گی بلکہ اپنے نئے دفاعی ساز و سامان کی بھی عنقریب رونمائی کریں گی۔

انصاراللہ کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ یمنی فورسز کے جوابی حملے اپنے وطن کے دفاع کی خاطر ہیں، تاکہ یمن پر حملہ آور ہونے والے جارح ملک سعودی عرب کو صلح کا رستہ دکھایا جا سکے، لہذا اگر سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملے نہ روکے تو ہم بھی سعودی عرب کے حساس مراکز پر اپنے جوابی حملوں میں اضافہ کر دیں گے، جبکہ جارح سعودی عرب ہمارے ان حملوں کو روکنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی فورسز کے بڑھتے جوابی حملے ان کی بڑھتی میزائل پاور اور ترقی پذیر ایئر ڈیفنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 810456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810456/یمن-پر-جارحیت-نہ-رکی-سعودی-عرب-کے-مزید-حساس-مراکز-کو-نشانہ-بنائیں-گے-انصاراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org