0
Wednesday 14 Aug 2019 21:08

لاہور، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کی یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر ریلی

لاہور، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کی یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے زیراہتمام یوم آزادی و یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کی۔ آج علامہ راجہ ناصر عباس کی خصوصی ہدایت پر لاہور سمیت پورے ملک میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔ سید اسد عباس نقوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی و یکجہتی کشمیر کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے جوان بھی پیش پیش ہیں، عالمی طاقتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان بناتے وقت بھی اکٹھے تھے اور پاکستان بچانےکیلئے بھی اکٹھے ہیں، انتظار کر رہے کہ سول و عسکری قیادت حکم دے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں۔ سید سجاد نقوی نے کہا کہ ریلیوں سے کام نہیں چلنے والا عملی اقدامات کا وقت آ چکا ہے۔ یوم پاکسان و یکجہتی کشمیر ریلی شادمان سے ہوتی ہوئی جیل روڑ، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی چوک، کیولری گراونڈ، ڈیفنس، والٹن روڈ اور فیروزپور روڈ سے واپس شاد مان پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب مظاہر شگری، سید سجاد نقوی، اسد علی زلفی، توصیف رضا، رانا کاظم علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 810463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش