0
Wednesday 14 Aug 2019 17:06

قبائل نے جشن آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پہ منایا

قبائل نے جشن آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پہ منایا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی یوم آزادی مظلوم کشمیری بھائیوں سے یک جہتی کے اظہار کے طور پر منایا گیا، اس مناسبت سے ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درازندہ سمیع اللہ خان کی قیادت میں تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول و کالج کے طلباء، علمائے کرام اور عمائدین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔ عید ملن پارٹی اور یوم آزادی کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درازندہ سمیع اللہ خان نے کہا کہ یہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں ہے، پاکستان کی آزادی اور کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ میں قبائیلیوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا۔ دعا گو ہوں کہ قوم اسی طرح خوشیاں مناتی رہے اور پاکستان کا ہر شخص، ہر بچہ اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے خصوصی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 810487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش