2
Wednesday 14 Aug 2019 18:18

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز، قربانیوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز، قربانیوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ قربانی سے فارغ ہو جانے والے افراد گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں۔ خواتین گوشت کو محفوظ کرنے اور مزے مزے کھانوں کے ذریعے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔ دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں، جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہیں۔ جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی فریضہ سرانجام دے دیا، وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، یوم آزادی نے عید الاضحیٰ کے تیسرے دن کی خوشیاں دوبالا کر دی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 810489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش