0
Wednesday 14 Aug 2019 18:29

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی یوم آزادی کے موقع پر مزار قائدؒ پر حاضری

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی یوم آزادی کے موقع پر مزار قائدؒ پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی یوم آزادی کے موقع پر مزار قائدؒ پر حاضری، وفدکی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کی۔ رہنماؤں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا گلدستہ رکھا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا کروائی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سمیت علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک عباس، مولانا احسان دانش، مولانا غلام عباس کمیلی، مولانا فدا حسین منتظری، ارشد اللہ مکتبی، میر تقی ظفر، حسن رضا اور دیگر بھی شریک تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ قائداعظمؒ سمیت تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی عظیم جدوجہد اور ہمارے بزرگوں کی قیمتی جانوں کی قربانیوں کے بدولت ہمیں یہ وطن عزیز نصیب ہوا، 14 اگست کو ہمیں اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے اس ملک پر منڈلاتے خطرات کا مقابلہ کرنیکا عہد کرنا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ 15 اگست کو کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے اظہار نفرت کیلئے یوم سیاہ منائیں گے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور وہاں بسنے والے مسلمان ہمارے بھائی ہیں، 70 سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 810490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش