0
Wednesday 14 Aug 2019 18:39

72ویں سالگرہ ملک کیلئے 72 کی طرح نیک ثابت ہوگی، مولانا یوسف جعفری

72ویں سالگرہ ملک کیلئے 72 کی طرح نیک ثابت ہوگی، مولانا یوسف جعفری
اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے حوالے سے تحریک حسینی کے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں کارکناں اور عمائدین سے خطاب نیز میڈیا کے نام جاری اپنی پریس ریلیز میں تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری کا کہنا تھا کہ آزادی کے 72 سال پورے ہونے پر اپنے ہموطن تمام بھائیوں کو بلا تفریق، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، اپنی طرف سے اور اپنے ادارے تحریک حسینی کی جانب سے آپ نیز اپنے ہم وطن تمام برادران سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ پاکستان جس مقصد کیلئے بنا تھا، اسی کو لیکر آگے بڑھیں۔ عمائدین اور کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی آزادی کو 72 سال گزر گئے ہیں، جبکہ 72 کئی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہندسہ ہے۔

ایک تو یہ کہ 72 کا مفرد 9 ہے اور اعشاری نظام نیز ابجد کے اعتبار سے 9 کامل ترین ہندسہ ہے۔ اسی وجہ سے تو عمران خان نے بھی حلف اٹھانے کیلئے 9 کا انتخاب کیا تھا، جبکہ اس کی دوسری اہمیت یہ ہے کہ کربلا کے میدان میں ہزاروں کے مقابلے میں 72 سپاہیوں نے ڈٹ کر پرچم حق بلند کیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ 72 ہزاروں پر ہمیشہ کیلئے غالب آگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چنانچہ اس سال کسی بھی دشمن نے جسارت کی تو اس کا حشر یزید اور اس کے پیروکاروں جیسا ہوگا اور وہ قیامت تک رسوا و شرمندہ ہونگے۔ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی متعصب حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو کسی بھی تکلیف کی صورت میں طوری بنگش اقوام بلکہ تمام اہلیان کرم ہراول دستہ ثابت ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 810492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش